برطانیہ میں لندن بریج پر فائرنگ  ایک شخص ہلاک، متعددزخمی

برطانیہ میں لندن بریج پر فائرنگ  ایک شخص ہلاک، متعددزخمی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لندن بریج پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد لندن بریج اور اطراف کی سڑکوں کو کچھ دیر کیلئے بند کردیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن بریج پر کچھ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور پھر فائرنگ ہوئی۔میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ لندن بریج پر ایک چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کررہا تھا اور کچھ لوگوں نے حملہ آور کو گھیر لیا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو  فائرنگ کرکے زخمی کیا۔چاقو کے وار سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا۔

 لندن بریج/فائرنگ

مزید : علاقائی