او جی ڈی سی ایل کے 7فیصد شیئر زنجی شعبہ کو دینے کی منظوری

او جی ڈی سی ایل کے 7فیصد شیئر زنجی شعبہ کو دینے کی منظوری

  



اسلام آباد (این این آئی)کیبنٹ کمیٹی آن پرائیویٹائزیشن نے او جی ڈی سی ایل کے سات فیصد شئیر نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔مصطفی محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن رضوان ملک نے بتایاکہ کیبنٹ کمیٹی آن پرائیویٹائزیشن نے او جی ڈی سی ایل کے سات فیصد شئیر نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری دی،سیکرٹری نے بتایاکہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیلئے فنانشنل ایڈوائزی تعینات کر دیا ہے، اگلے تین سے چار ہفتوں میں او جی ڈی سی ایل کا معاہدہ ہو جائے گا۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کا مقصد نان ٹیکس ریونیو بڑھانا اور اداروں کو استعداد کار کے مطابق چلانا ہے۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایاکہ او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد شیئرز اس سال فروخت کیئے جائیں گے، ان شیئرز کی فروخت سے 40 ارب روپے سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔سیکرٹری نجکاری نے کہاکہ ٹرانزیکشن سال ختم ہونے سے پہلے مکمل کر لی جائے گی، مالی مشیر کا تقرر کر لیا گیا، 3 سے 4 ہفتے میں معائدہ ہو جائے گا۔ بتایاگیاکہ شیئرز فروخت کرنے کا مقصد نان ٹیکس ریونیو جمع کرنا ہے، اسٹریٹجک پارٹنر آنے سے او جی ڈی سی ایل میں جدت آئے گی۔ بتایاگیا کہ 30 جون تک او جی ڈی سی ایل کی سیل 261 ارب روپے تھی،کمپنی نے 30 جون 2019 کو 118 ارب روپے منافع کمایا، 2018-19 میں 160 ارب خزانے میں جمع کرائے گئے،74.97 فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت ہیں۔بتایاگیاکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بھی 10 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، پی پی ایل میں حکومت کے پاس 75 فیصد شیئرز ہیں،اسٹریٹجک پارٹنر آنے سے نئی سرمایہ کاری ہوگی۔

اوجی ڈی سی ایل

مزید : علاقائی