سبطین خان کیخلاف کیس کی سماعت10 جنوری تک ملتوی

  سبطین خان کیخلاف کیس کی سماعت10 جنوری تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے راہنما سبطین خان کے خلاف کیس کی سماعت10 جنوری تک ملتوی کردی،عدالت نے نیب حکام کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیاہے۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روز عدالت کے روبرو سبطین خان کے بیٹے نے پیش ہوکر حاضری لگوائی،واضح رہے کہ عدالت نے سبطین خان کو ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،نیب کا موقف ہے کہ سبطین خان نے غیرقانونی طور پر معدنیات کا ٹھیکہ دیا،سبطین خان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچایاہے۔

مزید : علاقائی