شاہدرہ، مسافر ویگن اور رکشے میں تصادم، 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں مسافروں سے بھری ویگن اور موٹر سائیکل رکشے کے درمیان تصادم کے دوران 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے 25 نمبر سٹاپ پر شیخوپورہ سے آنے والی تیز رفتار ویگن مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 40سالہ حنیفاں بی بی 22 سالہ آسیہ بی بی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طبی امداد ہسپتال منتقل کردیا۔