شاہدرہ پولیس کی کارروائی،مختلف جرائم میں ملوث4ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن شاہدرہ پولیس نے قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث چارملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے لاکھوں روپے،طلائی زیورات، موبائل فون، اسلحہ وگولیاں برآمد کرلیا،۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس ڈاکوؤں، اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاون کررہی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن منصور قمر کی نگرانی میں انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ناصر حمید کے ہمراہ جو پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اس ٹیم نے دو ڈکیت گینگز کا تمام ریکارڈ اکٹھا کرکے ان کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی تیار کی، ملزمان کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ ایک واردات کی نیت سے اکٹھے ہوئے تھے، پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مار کر مزاحمت کے بعد انہیں گرفتار کیا، انچارج انویسٹی گیشن ناصر حمید کے مطابق ملزمان میں کاشف، محبوب، یاسر، نوید شامل ہیں ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ شاہدرہ، اچھرہ، شاہدرہ ٹاؤن، لوئر مال، بادامی باغ، مزنگ، اسلام پورہ، بھاٹی گیٹ، نولکھا سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔
ہے، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید نے خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ناصر حمید اور دیگر پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔