ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے جرائم میں ملوث225ملزم گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے جرائم میں ملوث225ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔  پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث225ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کے وارداتوں میں ملوث2 گینگزکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران16ملزمان کو گرفتار کر کے14پسٹلز،2 رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25منشیات فروشوں کے قبضہ سے2کلوگرام سے زائدچرس اور1866 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب72اشتہاری و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر106 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔ 

مزید : علاقائی