ریکارڈ آتشزدگی کیس، 7سرکاری محکموں کے سیکرٹریوں کو فوری تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

ریکارڈ آتشزدگی کیس، 7سرکاری محکموں کے سیکرٹریوں کو فوری تفصیلات فراہم کرنے ...

  



لاہور(نامہ نگار)دس سال میں سرکاری عمارتوں کو لگنے والی آگ سے جلنے والے ریکارڈ کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جج محمداختر بھنگو نے  7سرکاری محکموں کے سیکرٹریوں کو فوری طور پر تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا،ون مین ٹربیونل نے جن محکموں میں آگ لگنے کی تفصیلات طلب کیں ان میں محکمہ اری گیشن،محکمہ اوقاف،بیت المال،ہیلتھ کیئرمیڈیکل سنٹر،محکمہ ٹرانسپورٹاور محکمہ ہائیرایجوکیشن شامل ہیں،یادرہے کہ ٹربیونل کو حکومت ہنجاب نے محکموں میں لگنے والی آگ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے مقرر کررکھا ہے۔

مزید : علاقائی