پولیس کے جوانوں کو سردی سے بچنے کیلئے جیکٹس اور وارمرز فراہم

پولیس کے جوانوں کو سردی سے بچنے کیلئے جیکٹس اور وارمرز فراہم

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے جوانوں کو سردی سے بچنے کیلئے جیکٹس اور وارمرز مہیا کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 33 ہزار 747 جیکٹس فراہم کر دی گئیں، جس میں سے لاہور پولیس کے جوانوں کو 2 ہزار اور فیصل آباد پولیس اہلکاروں کو 2800 جیکٹس دی گئی ہیں۔ڈیمانڈ کے مطابق تمام اضلاع کو جیکٹس بھجوا دی گئیں، تمام اضلاع میں 74 ہزار 923 وارمرز بھی اہلکاروں کو فراہم کیے گئے، اے آئی جی لاجسٹک نے جیکٹس اور وارمرز کی تقسیم بارے رپورٹ مانگ لی، جیکٹس اور وارمرز تقسیم کرنے کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دے دیا گیا۔واضح رہے کہ ہر 5 سال بعد اہلکاروں کو ایک جیکٹ فراہم کی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی