سی آئی اے پولیس کی کارروائی،4منشیات فروش گرفتار

سی آئی اے پولیس کی کارروائی،4منشیات فروش گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بین صوبائی منشیات فروش و سمگلر کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ کروڑوں روپے کی اعلیٰ کوالٹی کی7 کلوہیروئن اور5کلوچرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے بادامی باغ کے علاقہ سے منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان کوگرفتار کیا ہے۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن جاویدصدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بادامی باغ کے علاقہ سے 4ملزمان محمدنعمان،مصباء اللہ، شاہد اللہ اور خادم حسین کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی7کلوہیروئن اور5کلوچرس برآمدکرلی۔ڈی ایس پی جاوید صدیق نے مزید بتایا کہ ملزمان خیبر ایجنسی خیبرپختونخوا کے رہائشی ہیں۔جو عرصہ دراز سے منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخارکمبوہ کی طرف سے بین الاضلاعی منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ڈی ایس پی جاوید صدیق و دیگر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید : علاقائی