نیشنل جونیئرہاکی چیمپئن شپ‘ دوسرے روز مزید  8میچوں کا فیصلہ

نیشنل جونیئرہاکی چیمپئن شپ‘ دوسرے روز مزید  8میچوں کا فیصلہ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 36 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ 2019ء کے دوسرے روز مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ واپڈا اور پورٹ قاسم کی ٹیموں نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر میچز میں سوئی سدرن گیس کمپنی، کے پی کے اے، پنجاب اے، ماڑی پٹرولیم، آرمی اے اور کسٹمز کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری چیمپیئن شپ میں جمعہ کے روز مزید آٹھ میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں کے پی کے (اے)، آزاد جموں کشمیر ٹیم کو آٹھ دو سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں پنجاب اے نے کے پی کے بی ٹیم کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ دن کا چوتھا میچ ماڑی پٹرولیم اور پنجاب سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں ماڑی پیٹرولیم ایک کے مقابلے چھ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ پانچویں میچ میں آرمی (اے) نے بلوچستان ٹیم کو چھ صفر سے آوٹ کلاس کر دیا۔ چھٹے میچ میں واپڈا نے یکطرفہ مقابلے میں گلگت ٹیم کو سترہ صفر سے زیر کیا۔ ساتویں میچ میں پورٹ قاسم نے بھی سندھ اے کو یکطرفہ مقابلے میں دس صفر سے ہرایا۔ دن کے آخری میچ میں کسٹمز اور سندھ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کسٹمز ٹیم نے ایک کے مقابلے چھ گول سے کامیابی رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی