ڈیرل مچل کا نیوزی لینڈ اور زک کراؤلی کا انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز

ڈیرل مچل کا نیوزی لینڈ اور زک کراؤلی کا انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز

  



ہیملٹن (آن لائن)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے آخری ٹیسٹ میچ میں ڈیرل مچل نے نیوزی لینڈ اور زک کراؤلی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے جمعہ کو ہیملٹن کے مقام پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔زک کراؤلی انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 695 ویں کھلاڑی ہیں۔

 ان سے قبل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈوم سیبلی نے مانٹ مانگینوئی کے مقام پر ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا جبکہ رواں سال 14 اگست کو انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے لارڈز کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں ٹیسٹ کیریئر کا آغازکیا تھا۔ دوسری جانب ڈیرل مچل نیوزی لینڈ کی طرف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا وہ کیویز ٹیم کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 276 ویں کھلاڑی ہیں۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی