ویمنز بگ بیش لیگ میں آج  مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا 

  ویمنز بگ بیش لیگ میں آج  مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا 

  



میلبورن (اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں (آج) ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے  جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں جمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا گیا

، لیگ میں (آج) ہفتہ کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ میلبورن سٹارز اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیموں کے درمیان میلبورن کے مقام پر کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیمیں سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ تیسرا میچ پرتھ سکارچرز اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔  لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی