پی سی بی پیپسی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ دوسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

پی سی بی پیپسی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ دوسرے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں جاری تین روزہ میچ کے پہلے روز سنٹرل پنجاب کے 268 رنز کے جواب میں محض 27 رنز پر بلوچستان کی آدھی ٹیم پہلی اننگز میں پویلین واپس لوٹ گئی۔ سنٹرل پنجاب  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آذان اویس 78 اور رافے رانا ناقابل شکست 54 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں مقررہ 80 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔جواب میں بلوچستان  نے دن کے اختتام پر 13اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 27 رنزبنالیے ہیں۔ بلوچستان کی ٹیم پہلی اننگز میں تاحال 241رنز کے خسارے کا شکار ہے۔دوسری جانب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری تین روزہ میچ میں سندھ  نے سدرن پنجاب کے 116رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر86 رنز بنالیے ہیں۔ سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو عالیان محمود کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سدرن پنجاب کی پوری ٹیم116 رنز بناکرپویلین واپس لوٹ گئی۔ عالیان محمود نے5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عمار48رنز بناکر ٹاپ اسکور ررہے۔جواب میں سندھ نے دن کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 86 رنزبنالیے ہیں۔ وہاج ریاض 9 اور  عالیان محمود 4رنزبناکر کریزپر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی