19 سالہ محمد موسیٰ کو سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی

 19 سالہ محمد موسیٰ کو سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی

  



ایڈیلیڈ (این این آئی)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 19 سالہ محمد موسیٰ کو سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی۔تفصیلات کے مطابق محمد موسیٰ کو پاکستان ٹیم میں 16 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔نسیم شاہ نے برسبین ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کیا تاہم اب انہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے، دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں مجموعی طور پر تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عمران خان کی جگہ امام الحق اور محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔19 سالہ محمد موسیٰ کو سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی، موسیٰ خان لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اس وقت بہت خوش ہوں، میں نے ایک بڑے کھلاڑی سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے، میں ضرور توقعات پر پورا اتروں گا۔محمد موسیٰ کے مطابق میرا فوکس اچھی بولنگ کرنے پر ہو گا، کوشش ہو گی کہ ٹیم کے لیے بہترین سے بہترین کروں۔ فاسٹ بولر محمد موسیٰ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 238 ویں کرکٹر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی