گرانفروشوں،عطائیوں اور ایل پی جی شاپس کیخلاف کریک ڈاؤن،ڈاکٹر سمیت 27گرفتار

  گرانفروشوں،عطائیوں اور ایل پی جی شاپس کیخلاف کریک ڈاؤن،ڈاکٹر سمیت 27گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 492 مقامات کو چیک کیا گیااور108 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01 لاکھ 73 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ23 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 افراد کو حراست میں لیا گیااور19 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرتحصیل رائیونڈ میں رات گئے تک آپریشن جاری رہا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ اظہر کلینک کی چیکنگ کے دوران کوئی ڈاکٹر نہ موجود تھااور مڈوائف بطور ڈاکٹر کام کر رہی تھی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے اظہرہ کلینک کو سیل کر دیا۔انہوں نے الصادق میڈیکل سٹور اور کلینک کوبھی سیل کر دیا ایک عطائی بطور ڈاکٹر پریکٹس کر رہا تھا۔بطور ڈاکٹر پریکٹس کرنے والا عطائی رنگے ہاتھوں گرفتار پکڑے گئے۔۔سول ڈیفنس کی جانب سے غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف تھانہ لوئر مال سے ملحقہ علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔08 استغاثہ کو لوئر مال پولیس اسٹیشن میں جمع کروا دیا گیااورایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔

۔سول ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان علی کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1