چیف جسٹس نے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکال لیا،عاکف سعید

  چیف جسٹس نے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکال لیا،عاکف سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ 1973ء کے آئین کو بنے 46 سال گزر چکے ہیں اور آرمی ریگولیشنز تو انگریز کے دور کے ہیں لیکن کسی نے کبھی اِس طرف توجہ نہیں کی کہ آرمی چیف جیسے انتہائی اہم عہدہ کی توسیع یا دوبارہ تعیناتی کے بارے میں کہیں کوئی قانونی طریق کار وضع نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اِس کی نشاندہی کر کے اور اِس کے لیے قانون سازی کا حکم دے کر پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال لیاہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت نے اِس مسئلہ کو جس طرح مِس ہینڈل کیا اور جس نا اہلی کا ثبوت دیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔

 اُنھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اُن نا اہل اور نالائق مشیروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی جنہوں نے اُن کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے امیر تنظیم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کرنا چاہتاہے۔