انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے238ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع

انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے238ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے 238کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال کی توسیع کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔سکیل 1سے15کے سینکڑوں ملازمین بر وقت ریلیف ملنے پر انتہائی خوش ہیں او ر اُن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اُن کے حقوق کا خیال کر کے اُن کی حوصلہ افزائی کی ہے جس کا جواب وہ بہتر خدمات کی شکل میں دیں گے۔ پی آئی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے پورے خطے میں دماغی امراض کے علاج کے حوالے سے قبیلے کی حیثیت حاصل ہے۔

  اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی  و  اُن کی نگہداشت کے لئے انتظامیہ اور سٹاف کے ایک پیج پر ہونے سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1