سوشل میڈیا براڈ کاسٹنگ پر ورکشاپس جاری رہیں گی،عامر سعید
لاہور(خصوصی رپورٹ) پی بی اے اسلام آباد میں ایتھکس آف سوشل میڈیا براڈ کاسٹنگ کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریڈیو پاکستان کے افسران سمیت میڈیا پروفیشنلز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ڈی جی ثمینہ وقار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریڈیو نے موجود دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور استعمال کیلئے اخلاقیات پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل پی بی اے عطیہ عامر نے اس ورکشاپ کو ریڈیو پاکستان کیلئے ایک نیاآغاز گردانتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ ٹریننگ کوآرڈینیٹر اور وائس پرنسپل محمدعامر سعید نے اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کااعادہ کیا۔
تقریب کے اختتام میں ڈی جی ریڈیو پاکستان نے ٹرینیز میں اسناد تقسیم کیں۔