وقف املاک اور ضلعی انتظامیہ کے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن،45کنال سے زائد اراضی واگزار

وقف املاک اور ضلعی انتظامیہ کے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن،45کنال سے زائد اراضی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر،فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کا نادہندگان اورناجائز قابضین کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے کے نادہندہ فشریز ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کا دفتر سیل کر کے قبضہ واگزار کروا لیا،چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمدکی خصوصی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر لاہورتنویر حسین نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ملک انوار الحق، ملک منور حسن سنیئر انسپکٹر،انسپکٹر منیر احمد،عاطف حمید،رضوان بٹ، سمیت بورڈ کے سیکورٹی عملہ دیگر سٹاف اور مقامی پولیس کے ہمراہ کاروائی مکمل کی۔تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ بورڈ کی ملکیتی پراپرٹی  5کنال 11مرلے واقع ساندہ روڈ پر پنجاب حکومت کی فشریز ڈیپارٹمنٹ نے اپنے دفاتر قائم کر رکھے تھے جبکہ پچھلے کئی سالوں سے مقرر کردہ ماہانہ کرایہ بھی جمع نہ کروایا،حتمی نوٹس بھی جاری گیے گئے۔ایڈمنسٹریٹر لاہور تنویر حسین نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈنے فشریز ڈیپارٹمنٹ سے پر امن طریقہ سے قبضہ حاصل کر لیا ہے۔چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ ناجائز قابضین اور ٹرسٹ بورڈ کے نادہندگان کے خلاف بمطابق قانون اور بلا تفریق کاروائیاں جا ری رہیں گی۔دریں اثناء  ضلعی انتظامیہ  کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔40 کنال سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا۔زمین کی کل مالیت 50 ملین ہے۔ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔کاروائی موضع چک آصو میں کی گئی۔ کارروائی اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائی کی گئی۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے متحرک ہیں۔کین بے بی پمپرز برانڈ زائد قیمت پر فروخت کرنے پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1