گورنر سرورنے ڈی ایچ اے میں ڈیپارٹمنٹل سٹو ر کا افتتاح کیا
لاہور(پ ر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے ڈی ایچ اے میں پارٹی رہنماء عمران سلیمی کے ڈیپارٹمنٹل سٹور کا افتتاح کیا، چوہدری محمد سرور اور اعجازاحمدچوہدری نے ڈیپارٹمنٹل سٹور کا دورہ کیا اور عمران سلیمی کو نئی برانچ کھولنے پر مبارکباد دی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عمران سلیمی کے کاروبارمیں مزید ترقی دے، عمران سلیمی نے چوہدری محمد سرور اور اعجازاحمدچوہدری کا شکریہ ادا کیا اورانہیں پھولو ں کے گلدستے پیش کئے، اس موقع پر بیگم پروین سرور، میاں محمد سجاد، محمود الحسن، سکندر خان، اسد حسنین، عبدالجبار اور حافظ اسرار سمیت بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات موجود تھیں۔