نیشنل انسٹیٹیوفآف مینجمنٹ کے 24رکنی وفد نے ایل ڈبلیو ایم سی کا دورہ کیا

نیشنل انسٹیٹیوفآف مینجمنٹ کے 24رکنی وفد نے ایل ڈبلیو ایم سی کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے 26 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 24 رکنی وفدنے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔وفد کی قیادت چیف انسٹرکٹرنم (NIM)  اکرم علی خواجہ نے کی۔اس موقع پر ایم ڈ ی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیازاحمد،ڈی ایم ڈی طارق حسین بھٹی، ڈی جی ایم آپریشن آصف اقبال سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کی جانب سے وفد میں شامل افسران کو شہر لاہور میں دن رات جاری مربوط صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی  دفتر میں قائم جدید ویڈیو وال کنٹرول روم کا بھی وزٹ بھی کرایا گیا جہاں  وفد نے ویڈیو مانیٹرنگ وال کے ذریعے شہر میں جاری صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہا،افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ لاہور شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں سر گرم عمل ہے۔وفد نے  ایل ڈی اے کا بھی دورہ کیاجہاں  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹرز)فارقلیط میرنے وفد کو خوش آمدید کہا۔ چیف میٹروپولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی اور دیگر افسران نے  تفصیلی بریفنگ دی