آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع احسن فیصلہ ہے،خدیجہ فاروقی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع احسن فیصلہ ہے،خدیجہ فاروقی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے آرمی چیف کی 6ماہ کی توسیع اور معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی فیصلہ کو احسن فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

 کہا ہے کہ اس  فیصلے سے اداروں کے درمیان باہمی ٹکراؤں چاہنے والوں کو مایوسی ہوئی جو حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں  آرمی چیف کی توسیع قومی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ سے پانچ سال کیلئے منتخب ہوئی ہے اور عوام نے اپنے نمائندے پانچ سال کیلئے منتخب کیے ہیں لیکن ایک سال بعد ہی بعض عناصر نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے لگے ہیں جو غیر جمہوری اور غیر سیاسی طرز عمل ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1