قرآن کریم کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،راغب نعیمی
لاہور(نمائندہ خصوصی) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ قرآن کریم کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر قرآن اورصاحب قرآن کی اہانت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے دلوں اور جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
جو کہ ہر مسلمان کیلئے ناقابل برداشت ہے۔
ہم اس کی پر زور مذمت کر تے ہیں۔قرآن مجید سے والہانہ عقیدت ومحبت اوراس کی قرآت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے۔ناموس رسالت ؐ اورناموس قرآن کیلئے ہرمسلمان جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتا ہے۔