سابق ناظمین کی اعجاز چودھری کے ساتھ ملاقات،پی ٹی آئی میں شمولیت

سابق ناظمین کی اعجاز چودھری کے ساتھ ملاقات،پی ٹی آئی میں شمولیت

  



لاہور(پ ر)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب  کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی وزراء  پیر سید صمصام علی بخاری، اعجازعالم آکسٹن اور ایم پی اے احسن جہانگیر نے ملاقات کی اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔شاہ کوٹ سے ن لیگ اور آزاد سابقہ ناظمین کی پی ٹی آئی میں شمولیت اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں شاہ کوٹ سے ایم پی اے میاں محمد عاطف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ن لیگ سے سابقہ یوسی چیئرمین محمد ہارون خان،سابقہ یوسی چیئرمین میاں مدثرسابقہ یوسی وائس چیئرمین رائے خضرحیات،سابقہ چیئرمین چوہدری محمد اسماعیل، سابقہ ناظم حاجی مقبول احمد،سابقہ آزاد چیئرمینز یوسی  محمد یاسین، میاں عبدالرزاق نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلا ن کیا اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

،، ضلعی جنرل سیکرٹری اوکاڑہ چوہدری ارشاد طارق، سیالکوٹ کے ضلع جنرل سیکرٹری شاہنواز چیمہ، ڈسکہ سے پارٹی رہنماء  افتخار احمدساہی نے بھی اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی، اس موقع پر میاں اکرم، مہر محمد سلیم، میاں خرم مشتاق اور چوہدری محمد اقبال سمیت دیگر رہنماء  و کارکنان موجود تھے۔ 

شمولیت

مزید : میٹروپولیٹن 1