پنجاب گروپ آفکالجز کا تین روزہ ادبی میلہ،ملک بھر سے شاعروں کی شرکت

پنجاب گروپ آفکالجز کا تین روزہ ادبی میلہ،ملک بھر سے شاعروں کی شرکت

  



لاہور (پ ر)پنجاب گروپ آف کالجزلاہور کی جانب سے تین روزہ سالانہ ادبی میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تین روزہ میلہ میں پنجاب کے متعدد شہروں کے پنجاب کالجز نے شرکت کی جن میں قصور، پتوکی، رائیونڈ، الہ آباد، شاہدرہ، کاہنہ، اور بحریہ ٹاؤن شامل تھے۔ طلبہء کے مابین مختلف مقابلہ جات منعقد کروائے گئے جن میں دو زبانی تقاریر، تھیٹر، شارٹ فلم ڈاکیومنٹری، آرٹسٹ چیلنج، اور پنجابی ٹاکرا شامل تھے ادبی میلے کے پہلے روز اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں طالب علموں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز زندگی کی تلخ حقیقتوں پر کھیل پیش کئے گئے۔ سینئر پروڈیوسر آغا قیصر نے بطور خاص جبکہ معروف ادا کارفرخ شاہ نے بطور چیف جج فیسٹیول میں شرکت کی تھیڑ راؤنڈ میں طلباو طالبات نے حاضرین کے دل جیت لئے، قوالی سمیت موسیقی کے مختلف انداز پیش کئے گئے۔ آغا قیصر نے کہا پنجاب گروپ آف کالجز کا ٹیلنٹ دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اور میوزک انڈسٹری کبھی بحران کا شکار نہیں ہوسکتی، فرخ شاہ نے کہا جو راہ مشکل ہوتی ہے اس کا آج مشکل ہوتا ہے مگرکل آسان ہوتا ہے۔ تیسرے اور آخری دن تقریری مقابلوں کا فائنل راؤنڈ ہوا اور اختتامی تقریب منعقد کی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 1