موٹر سائیکل پرسائیڈ شیشوں کی اہمیت کے حوالے سے پروگرام
لاہور(پ ر) ہنڈا گلستان موٹرز کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں میں سائیڈ شیشوں کی اہمیت کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں موٹر سائیکل سواروں کو سڑک کے انتہائی بائں ی لین میں چلنے کی ہدایت کی گئی اور سائیڈ شیشوں کو مڑتے وقت استعمال کرنے اور انڈیکیٹرز کو درست حالت میں رکھنے پر شہریوں میں شعور اجاگر کیا گیا، پروگرام کے آخر میں موٹر سائیکل سواروں میں مفت سائیڈ شیشے،سموگ ماسک اور سیفٹی پمفلٹ تقسیم کئے گئے، اس موقع پر کمیٹی کے ایریا منیجر سیلز محمد شہروز اور ایریا منیجر سیفٹی عثمان افضل نے موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے ہدایات دیں۔