ٹی سی ایل نے اسلام آباد میں فلیگ شپ سٹور متعارف کرادیا

  ٹی سی ایل نے اسلام آباد میں فلیگ شپ سٹور متعارف کرادیا

  



اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں ٹی وی کے نمبر ون برانڈ ٹی سی ایل نے صارف تجربے کو بہتر بنانے کیلئے روشن سینٹر،جناح ایونیو،بلیو ایریا اسلام آباد میں فلیگ شپ ایکسپیرئنس سینٹر متعارف کرادیا ہے۔یہ سینٹر صارفین کو دارلحکومت میں بہترین ماحول میں ٹی سی ایل مصنوعات کیلئے بہتر تجربے کی فراہمی کیلئے مرکزی لوکیشن کا کردار ادا کرے گا۔28نومبر کو اس اسٹور کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،اسلام آباد میں قائم کردہ یہ فلیگ شپ اسٹور ٹی سی ایل کی پاکستانی صارفین کو ان اعلیٰ معیاری مصنوعات کے تجربے کی فراہمی کیلئے کاوشوں کا تسلسل ہے جس کیلئے وہ مشہور ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر Sunny Yang,کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں اس ایکسپیرئنس سینٹر کے افتتاح کے اعلان پر انتہائی پر مسرت ہیں،ہماری ڈسپلے کی مکمل پریمئم رینج کے ساتھ یہ ایک آرام دہ اور خوبصورت سیٹ اپ ہے جو کہ صارفین کو ٹی سی ایل برانڈ کے تجربے سے استفادہ کرنے کے ہمارے مقاصد کے عین مطابق ہے اور یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سرکردہ کنزیومر الیکٹرانکس برانڈز میں سے ایک ہے۔

ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد میں اپنے فلیگ شپ ایکسپیرئنس سینٹر کے قیام پر انتہائی خوش ہیں،اسلام آباس و راولپنڈی میں اہم پہلے ہی صارفین کا ایک مضبوط حلقہ رکھتے ہیں جن کا برسوں سے ٹی سی ایل پر اعتماد ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس اسٹور کے کھلنے سے صارفین خریداری کے بہترین ماحول میں ٹی سی ایل برانڈ اور مصنوعات کی مکمل وسیع رینج کے حقیقی تجربے سے استفادہ کرسکیں گے۔ٹی سی ایل عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور 150سے زائد ممالک میں موجود ہے۔پاکستان میں ٹی سی ایل سرکردہ ایل ای ڈی ٹی وی برانڈز میں سے ایک ہے جسے حال ہی میں پاکستان میں نمبر ون ٹی وی برانڈ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا،پاکستان میں ٹی سی ایل کی خاص توجہ High-End 4K UHD,اور اسمارٹ و بڑے سائز کے ٹی وی پر مرکوز ہے اور اس شعبے میں ٹی سی ایل نمایاں مارکیٹ شیئر رکھتی ہے۔

مزید : کامرس