ملکی ترقی آئین وقانون کی حکمرانی سے ممکن ہے، اسد شمیم

  ملکی ترقی آئین وقانون کی حکمرانی سے ممکن ہے، اسد شمیم

  



لاہور (پ ر) ”انصاف فار یو‘‘ نامی ادارے کے بانی اور پاکستانی نڑادبرطانوی بزنس مین فرنیچر اِن فیشن کے چیف ایگزیکٹیو اسد شمیم نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے، دوستوں کو نوازنے کی سیاست پہلے کبھی کامیاب ہوئی نہ اب ہوگی،حکومت کو چاہئے کہ اپنے دوستوں کو نوازنے کے بجائے متعلقہ شعبوں کے باصلاحیت اور تجربہ کار لوگوں کو سامنے لائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ذاتی تعلقات کی بنیاد پر حکومتی عہدوں پر تقرریوں کیخلاف قانون بنایا جانا چاہئے تاکہ اس عمل کا سدباب ہوسکے۔ اسد شمیم کے مطابق موجودہ حکومت بھی ماضی کی غلطیاں دوہرا رہی ہے اور اگر اپنی سمت درست نہ کی تو ان کا انجام بھی سابقہ حکومتوں جیسا ہوگا یوں ملک میں کبھی انصاف نہیں ہوسکے گا، معیشت دوبارہ ٹریک پر نہیں آسکے گی،عوام جمہوریت سے بدظن ہوجائیں گے۔

مزید : کامرس