آرمی چیف کی تقرری،حکومت جلد  سے جلد قانون سازی کی خواہاں 

    آرمی چیف کی تقرری،حکومت جلد  سے جلد قانون سازی کی خواہاں 

  



 اسلام آباد (این این آئی)حکومت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جلد سے جلد قانونی سازی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو دسمبر کو قومی اسمبلی کا ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق حکومت آنے والے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے، اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایاکہ سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت آئندہ چند روز میں اہم اجلاس بھی متوقع ہے،سپیکر قومی اسمبلی تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطے بھی کرینگے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت قانون سازی کے لئے سینیٹ میں اپوزیشن کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

باجوہ تقرری،قانون سازی 

مزید : صفحہ اول