لندن بریج پر فائرنگ کے باعث نواز شریف اپنا طبی معائنہ نہ کرا سکے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) برطانیہ میں لندن بریج پر فائرنگ کے واقعہ کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف اپنا طبی معائنہ نہ کرا سکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن بریج کے قریب فائرنگ کے بعد پولیس نے لندن بریج سٹیشن کو گھیرے میں لے لیا۔اس موقع پرسابق وزیراعظم میاں نواز شریف چیک اپ کیلئے ہسپتال جا رہے تھے طبی معائنہ نہ کرا سکے اور گھر واپس لوٹ گئے۔ دوسری جانبنواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ لندن برج ہسپتال کے گائز کیئر سینٹر میں نواز شریف کا پی ای ٹی سکین ہوا جو تھرمبوسائٹو پینیا کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے یہ اہم ترین ٹیسٹ میں سے ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ پی ای ٹی سکین سے نواز شریف کے پلیٹلٹس کی تعداد میں کمی کی وجوہات واضح طور پر معلوم ہوں گی جس کے بعد ان کی ہارٹ سرجری کی جائے گی۔
نواز شریف / طبی معائنہ