پنجاب میں تبادلوں کا سونامی،مزید بڑی تبدیلیوں کیلئے آج لاہور جا رہا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق،پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے:عمران خان

پنجاب میں تبادلوں کا سونامی،مزید بڑی تبدیلیوں کیلئے آج لاہور جا رہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پنجاب میں سول اور پولیس بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کی آندھی چل پڑی،متعدد افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،گریڈ20اور 21کے 4اعلیٰ سول اور 8پولیس افسران کی خدامات وفاق کے سپرد کر دی گئیں،گورنر اور وزیر اعلیٰ کے سیکرٹریز،مختلف محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر ز،ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و آر پی اوز اورڈی پی اوز سمیت 100سے زائد افسران کو تبدیل کر دیا گیا، راشد منصور کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب،افتخا ر علی سہو کو سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ،شوکت علی کو ایڈیشل چیف سیکرٹری پنجاب،مومن علی آغا کوایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،حامد یعقوب شیخ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی،سمری احمد سید کو ڈی جی ایل ڈی اے،ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے آفیسر وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد شعیب اکبر، کمشنر لاہور آصف بلال،گریڈ 21کے افسر ظفراقبال اورطاہر خورشید کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں۔کیپٹن (ر) سیف انجم کو کمشنر لاہور، عشر ت علی کو کمشنر فیصل آباد، محمد محمود کوکمشنر راولپنڈی،نسیم صادق کمشنر ڈی جی خان، احسن وحید کو کمشنر ساہیوال، آصف اقبال کمشنر بہاولپور، احسان الحق کو کمشنر ملتان اور ڈاکٹر فرخ مسعود کو کمشنر سرگودھاڈویژن تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری خوراک ظفر نصراللہ کو او ایس ڈی،بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈآف ریونیو، راشد منصور کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب،سیکرٹری سی ایم ڈبلیو طاہر خورشید کو او ایس ڈی،کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،شوکت علی کو ایڈیشل چیف سیکرٹری پنجاب،ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی،عارف انور بلوچ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری رورل اکانومی،ڈاکٹر راحیل صدیقی کو چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،حامد یعقوب شیخ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی،عنبرین رضا کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ،مومن علی آغا کوایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،ندیم محبوب کو سیکرٹری ہاؤسنگ،سلمان اعجاز کو سیکرٹری ماحولیا ت سے او ایس ڈی،عامر اعجاز اکبر کو سیکرٹری معدنیا ت،سید علی مرتضی کو سیکرٹری آبپاشی،سمیر ااصمد کو سیکرٹری لٹریسی،محمد آصف کو سیکرٹری جنگلات،خالد شیر دل کو سیکرٹری ایم ٹی ڈی ڈی،نبیل احمد اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،محمدحسن اقبال کو سیکرٹری معدنیات،صائمہ سعید کو سیکرٹری انوائر منٹ،نبیل جاوید کو سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن،محمدشہر سلطان کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،گلزار حسین شاہ کو سیکرٹری اوقاف،ثاقب ظفر کو سیکرٹری انرجی،افتخا ر علی سہو کو سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب،وقاص علی محمود کو سیکرٹری خوراک،محمد عامرجان کو سیکرٹری پاپولیشن،احسان بھٹہ کو سیکرٹری یوتھ افیئر،سید جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن،سیکرٹری کو آپریٹو منظورقاد ر کو او ایس ڈی،احمد رضا سرور کو سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر سوشل سکیورٹی ثاقب منان کو او ایس ڈی،تنویر اقبال تبسم کو کمشنر سوشل سکیورٹی،رجسٹرا کو آپریٹو فیصل ظہور کو او ایس ڈی،محمد شاہد نیاز کو رجسٹرا ر کو آپریٹو،ڈی جی معدنیات شوکت علی کو او ایس ڈی،محمد اختر کو ڈی جی معدنیات،ڈی جی ایکسائز زاہد حسین کواو ایس ڈی،سہیل شہزاد کو ڈی جی ایکسائز،ڈی جی ایل ڈی عثمان معظم کو او ایس ڈی،سمیر احمد سید کو ڈی ایل ڈی اے جبکہ عرفان نوا ز کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخورپور ہ طارق محمو د بخاری کو او ایس ڈی،مس سدرہ یونس کو ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کو او ایس ڈی،علی عنان قمر کو ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو ایڈیشنل سیکرٹری کو آر ڈی نیشن ٹو چیف سیکرٹری، عثمان انور علی کوڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ مس نائلہ باقر کو او ایس ڈی،لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمدعمر شیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر میانوالی،ڈپٹی کمشنر میانوالی ناصر محمود بشیر کو ڈی سی سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر نارووال محمد وحید اٖصغر کو او ایس ڈی، مہر شہزاد زمان کو ڈپٹی کمشنر نارووال، ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار کو او ایس ڈی، محمد زمان وٹو کو ڈپٹی کمشنر چکوال، ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل کواو ایس ڈی، عبدااللہ نیئر شیخ کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنرخانیوال اشفاق احمد کو ا و ایس ڈی، آغا ظہیر عبا س شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خانیوال،ڈپٹی کمشنر ساہیوال احتشام انور کو او ایس ڈی،ذیشان جاوید کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال،ایڈیشنل کمشنر کوا ٓرڈی نیشن ڈی جی خان اظفر ضیاء کو ڈی سی لیہ،قائمقام ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی خان کو او ایس ڈی،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان وقاص رشید کو ڈی سی وہاڑی،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہرفاروق کو ڈپٹی کمشنر  ڈی جی ٰخان، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل کو او ایس ڈی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو ڈی سی رحیم یارخان، سیکرٹری (ریونیو)بورڈ آف ریونیو امجد شعیب خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ، ڈپٹی کمشنرچنیوٹ امان انور قدوائی کو او ایس ڈی، ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس محمد ریاض کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کو او ایس ڈی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ذوالفقار علی کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینا ت کردیاگیا۔پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تبدیل کر کے محمد فاروق مظہر کی جگہ اے آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب،محمد فاروق مظہر کو آر پی او شیخوپورہ،ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور، رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشن  لاہور،سہیل حبیب تاجک کو آر پی او راولپنڈی،عمران محمود کو سی پی او آفس میں اے آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن، فیاض احمد کو آر پی او راولپنڈی، کیپٹن (ر)احسن طفیل کو آر پی او راولپنڈی سے ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، رفعت مختار کو آر پی او فیصل آباد، سابق آر پی او غلام محمود ڈوگر کو ڈی آئی پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب،، اشفاق احمد خان کو ڈی آئی جی اسٹبلیشمنٹ پنجاب، محمد احسن یونس کو سی پی او راولپنڈی، کیپٹن (ر)فیصل رانا کو ڈی آئی جی پولیس لاجسٹک اینڈ ریکورمنٹ سی پی او پنجاب، گوہر مشتاق بھٹہ کو سی پی او گوجرانوالہ،کیپٹن (ر) محمد سہیل کو سی ٹی ڈی پنجاب سے سی پی او فیصل آباد، محمد اظہر اکرم کو ڈی آئی جی آف پولیس سی ٹی ڈی پنجاب، محمد شعیب خرم کو ڈائریکٹر اوور سیز پاکستانی کمیشن کے آفس میں ڈائریکٹر پولیس، سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود، کیپٹن (ر)عطا محمد، سید علی محسن، محمد معروف مسعود صفدر، ماریہ محمود، شاکر احمد شاہد کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر عمر سعید ملک کو ڈی پی او اوکاڑہ،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او لاہور محمد حسن رضا خان کو ڈی پی او جھنگ،ایس پی انوسٹی گیشن I- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب قدوس بیگ کو ڈی پی او بہاولنگر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ،ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور محمد شعیب اشرف کو ڈی پی او بہاولپور، ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور منتظر مہدی کو ڈی پی او رحیم یار خان، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور عمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور محمد حسن اقبال کو ڈی پی او اٹک، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر کو بٹالین کمانڈر 7 پی سی لاہور، ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمن کو ایس پی انوسٹی گیشن I- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کھیتران کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور، ڈی پی او بہاولپور سرفراز خان ورک کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور، ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن، ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن حبیب اللہ خان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد عبدالقادر قمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور،تقرری کے منتظر محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کردیاگیا۔
تبادلے سونامی


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے وفاقی  بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ،پانامہ جے آئی ٹی کے سابق سربراہ واجد ضیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات، داخلہ، ریلوے،ایوی ایشن،صنعت وپیداوار،صحت،اسٹیبلشمنٹ،ماحولیاتی تبدیلی  اور غربت کے خاتمے کے سیکریٹریز بھی تبدیل کردئے گئے ہیں۔۔پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر واجد ضیا کی جگہ آئی جی ریلوے مقرر کیا گیا ہے۔حکومت نے یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،،جاری نوٹیفیکیشنز کے مطابق حسن ناصر جامی کو  سیکرٹری ایوی ایشن،حبیب الرحمان گیلانی کو سیکرٹری ریلوے،علی رضا بھٹہ کو  سیکرٹری پاورٹی ایلیوی ایشن،افضل لطیف کو سیکرٹری صنعت و پیداوار مقرر کیا گیا ہے،نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس محمد علی شہزادہ کو گریڈ 22 میں ترقی کے بعد سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد پال کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم آفس مقرر کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری اللہ بخش ملک کو گریڈ 22 میں ترقی کے بعد سیکرٹری صحت،ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ محمد ایوب چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم اور عامر اشرف خواجہ کو  سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔،ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد پال ایڈیشنل سیکریٹری وزیر اعظم آفس مقرر کر دیا گیا۔عامر اشرف خواجہ سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی مقرر کردیاگیا، پولیس سروس کے مشتاق مہر کی گریڈ 22 میں ترقی، آئی جی ریلوے مقرر کردیا،آئی جی ریلوے کی نشست واجد ضیا کے ڈی جی ایف آئی اے تعینات ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔وفاقی بیورو کریسی  میں اعلی سطح کے مزید تبادلے بھی کئے ،گریڈ 20 کے افسر محمد آصف بلال لودھی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،گریڈ 20 کے افسر محمد شعیب اکبر کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔گریڈ 21 کے افسر ظفر اقبال  اور طاہر خورشید کو بھی اوایس ڈی بنا دیا گیا   انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  رپورٹ کردی ہدایت جاری کردی ہیں۔
وفاق تبادے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم نے لاہور میں سموگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے تدارک کے لئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا ہے، وزیراعظم کو کل اسموگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایوان وزیراعلیٰ میں بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج (ہفتہ) کو لاہور آئیں گے،وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہور کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے اور اس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال اور بعض اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں صوبے کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ آج لاہور آرہے ہیں  جہاں آج مزید بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے فیصلے سے ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قانونی ٹیم  نے ترجمانوں کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلے، کارروائی اور فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی۔اجلاس میں عدلیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے، عدالت عالیہ نے فیصلے کے ساتھ ہماری آئندہ کے لیے بھی رہنمائی کردی،  پہلے اس طرح کے سوالات کبھی سامنے نہیں آئے، عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کے لیے قانون سازی ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست اور مافیا کو مایوسی ہوئی اور اپنا پیسہ بچانے والے اس مافیا کو آئندہ بھی مایوسی ہوگی، پی ٹی آئی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے، قانونی ٹیم نے عدالت عظمی کو مطمئن کرنے میں اہم کرار ادا کیا عدالتی فیصلہ قانونی ٹیم کی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ہفتے کو لاہور جا رہا ہوں، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوابازی ڈویڑن سے متعلق معاملات پر اجلاس ہوا، جس میں وزیر ہوابازی غلام سرور، وزیرِ بحری امورعلی زیدی، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، سیکریٹری ہوا بازی شاہ رخ نصرت اور چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ہوا بازی ڈویڑن سے متعلق معاملات، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز میں حالیہ اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی ائیرلائن میں اصلاحات کے خاطر خواہ ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، قومی ائیر لائنز کی پروازوں میں 47 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے، دو نئے جہاز پی آئی اے فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں اور  پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم عمر ان خان سے وزیر کشمیر امو ر علی امین گنڈا پو ر نے ملا قات کی جس میں ملکی سیاست سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقیا تی کا موں پر تفصیلی تبادلہ خیا  ل کیا گیا۔علی امین گنڈا پو ر نے وزیر اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیا تی کامو ں پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر اور  گلگت بلتستان میں ترقیا تی کا موں پر اظہا ر اطمینا ن کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکو مت کی اولین ترجیح ہے حکومت جا ری تمام منصوبو ں کو جلد ازجلد مکمل کر یگی۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -