پارٹی فنڈنگ کیس،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے جواب داخل،3دسمبر کو دوبارہ طلب

پارٹی فنڈنگ کیس،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے جواب داخل،3دسمبر کو دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) پارٹی فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادئیے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے بیرون ملک کمپنیوں کی ملکیت کا الزام مسترد کرتے ہوئے پارٹی فنڈنگ کیس میں فنڈز فراہم کرنے والے افراد کی تفصیلات دینے کیلئے مہلت مانگ لی ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے محسن شاہ نواز رانجھا اور وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی امریکا میں کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں تاہم برطانیہ میں مبینہ کمپنی سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں موجود تمام پارٹی اکاؤنٹس پہلے ہی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کئے جا چکے ہیں۔ چندہ دینے والے افراد کے شناختی کارڈ نمبرز جمع کرانے کیلئے وقت چاہیے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا میں ہماری کمپنی نہیں ہے۔ آئندہ اجلاس میں سکروٹنی کمیٹی پیپلز پارٹی کے جواب اور تفصیلات کا جائزہ لے گی۔ سکروٹنی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو 3 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔دوسری جانب سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ ایک صفحے کا جواب جمع کروا کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
پارٹی فنڈنگ کیس

مزید :

صفحہ اول -