ہمارے ہاں روایت ہے اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت ختم،اسد عمر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ورنہ جمہوریت ختم۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق ملیں، حقیقی تبدیلی کے لیے سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی۔اسد عمر نے کہا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم اور تحریک انصاف کی حکومت ہے، عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔
اسد عمر