محمود الرشید اور تہمینہ دورانی کی اینجیوگرافی،سٹنٹ ڈالے گئے

  محمود الرشید اور تہمینہ دورانی کی اینجیوگرافی،سٹنٹ ڈالے گئے

  



لاہور(این این آئی) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ دورانی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی کی گئی، گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت دیگر نے ہسپتال جا کر عیادت کی۔ بتایاگیا ہے کہ وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی کی گئی اور انہیں دو سٹنٹ ڈالے گئے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیرتعلیم مراد راس، عبد العلیم خان، سبطین خان، جہانزیب کھچی اور دیگر نے پی آئی سی میں میاں محمود الرشید کی عیادت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجا ب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ دورانی کوبھی دل میں تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لیجایا گیاجہاں ان کی انجیو گرافی کی گئی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہسپتال میں بیگم تہمینہ درانی کی بھی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اینجیو گرافی

مزید : صفحہ اول