فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا جنوبی ایشیاء حج کارپوریشن مکہ مکرمہ کا دورہ

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا جنوبی ایشیاء حج کارپوریشن مکہ مکرمہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر رانا سکندر اعظم خان نائب صدر بلال وحید شیخ چیئرمین حج عمرہ کمیٹی حافظ شفیق کاشف کی قیادت میں جنوبی ایشیاء حج کارپوریشن مکہ مکرمہ کا دورہ سینئر راہنما عمر سراج اکبر عبدالعزز رحمہ نے استقبال کیا اور کارپوریشن کے صدر دفتر کا وزٹ کروایا اور مشاعر مقدسہ میں انتظامات کیے حوالے سے بریفنگ دی گئی عمر سراج اکبر نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے حجاج سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کارپوریشن سمیت دیگر اداروں کا مقصد حجاج کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے صدر چیمبر رانا سکندر اعظم خان نے کہا کہ سعودی حکومت کے حجاج و عمرہ زائرین کے لیے انتظامات کا طریقہ کار نہ صرف پروفیشنل ہے بلکہ اس میں خدمت اور حسن انتظام کی شاندار روایات موجود ہیں حکومت سعودیہ قیادت اور عوام کے مشکور ہیں چیرمین حج وعمرہ کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ پاکستان کے عازمین حج کے لیے مشاعر مقدسہ میں انتظامات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں اور حج خدمات کے نیے نظام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی اور آسان ہو جائے گی اس موقعہ پر دونوں طرف سے تحائف اور شیلڈ کا تبادلہ کیا گیا۔
دورہ

مزید :

صفحہ آخر -