برسر اقتدار ٹیم ایک سمری بنانا بھی نہیں جانتی،مولانا گل نصیب

  برسر اقتدار ٹیم ایک سمری بنانا بھی نہیں جانتی،مولانا گل نصیب

  



مانسہرہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے پی کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی ٹیم برسر اقتدار ہے، جو آرمی چیف کی تقرری کی سمری بنانے کا طریقہ بھی نہیں جانتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا گل نصیب نے کہا کہ ملک میں ووٹ اور انتقال اقتدارکے طریقہ کار پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے جو نہایت خطرناک عمل ہے۔مولانا گل نصیب نے کہا کہ ان حالات میں نوجوان تبدیلی کے لیے دوسرے راستے تلاش کریں گے، مقتدر قوتوں کو حکومت کو استعفے پر مجبور کرنا چاہیے۔

گل نصیب

مزید : صفحہ آخر