(ن)، پی پی سمیت دیگر جماعتوں کو انتخابات کیلئے نا اہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  (ن)، پی پی سمیت دیگر جماعتوں کو انتخابات کیلئے نا اہل قرار دینے کی درخواست ...

  



لاہور(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پختوانخواہ عوامی ملی پارٹی کو انتخابات کے لئے نا اہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم عوام دوست پارٹی کے انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پر 2دسمبر کو سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عام انتخابات پر 50 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں، مذکورہ سیاسی جماعتیں انتخابات کو قبول نہیں کر رہیں اورعوام کو بیوقوف بنا کر احتجاج اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔(ن) لیگ کے علاوہ کسی جماعت کے پاس قومی اسمبلی اور سینٹ میں اکثریت نہیں ہے۔قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرکے یہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ استدعا ہے کہ مذکورہ سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے لیے نا اہل قرار دیا جائے او ران کے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کو ڈی سیٹ کیا جائے۔

نااہلی درخواست

مزید : صفحہ آخر