قانون سازی پر حکومت کی بھرپور حمایت کرینگے
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ اس حوالے سے حکومت جو بھی قانون سازی لیکر آئے گی ہم اس قانون سازی پر حکومت کی بھرپور حمائت کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن بھی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور قومی مفاد کے ہر ایشو پر ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو بھی قانون سازی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہو گی تو ہم اس کی کھل کر حمائت کریں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ اہم اور قومی نوعیت کی قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہو تاکہ ملکی مفاد کی قانون سازی کا عمل اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کروایا جا سکے
سبز واری