حکومتی ترمیم دیکھ کر مشاورت سے فیصلہ کرینگے

  حکومتی ترمیم دیکھ کر مشاورت سے فیصلہ کرینگے

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ پہلے تواس بات کو دیکھنا ہو گا کہ حکومت اس ایشو پر جو قانون سازی لیکر آرہی ہے وہ آئینی ہے یا پھر قانونی ہے جب حکومت اس حوالے سے اپنی کوئی قانون سازی لیکر آئے گی تو حکومت کی ان ترامیم کو ہمارے لیگل ایکسپرٹ دیکھیں گے وہ جو اپنی راے دیں گے اس رائے پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ ہم نے کیا کرنا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت اس ایشو پر اپنی ترامیم لیکر آئے گی تو پھر ہی ہمارے قانونی ایکسپرٹ اپنی رائے دیں گے کیونکہ آئینی اور قانونی ترامیم دونوں کے حوالے سے جو بھی حکومت کی طرف سے قانون سامنے آئے گا اس کے مطابق ہی ہم اپنی حکمت عملی طے کریں گے ابھی تو اس ایشو پر بات کرنا قبل از وقت ہی ہو گا۔

چودھری منظور

مزید : صفحہ آخر