عدالت کے حکم پر من و عن عمل کریں گے
حکمران جماعت پاکستا ن تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس ایشو پر قانون سازی کرنے کا جو حکم دیا ہے حکومت اس حکم پر من و عن عمل کرے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس قانون سازی پر اپوزیشن بھی ہمارا بھرپو ساتھ دے گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر مسودہ وزیر قانون تیار کریں گے اور تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیکر اس کو منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا اور اس کو متفقہ طور پر منظور کروانے کے لئے حکومت اپوزیشن سے بات کرے گی اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ اپوزیشن بھی ملکی مفاد کی خاطر ہمارے ساتھ اس ایشو پر ایک پیج پر ہی ہو گی۔
سینٹر فیصل جاوید