قانون کا مسودہ سامنے آنے پر فیصلہ کرینگے

  قانون کا مسودہ سامنے آنے پر فیصلہ کرینگے

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ ابھی حتمی طور پر اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ ابھی تو حکومت کی طرف سے اس ایشو کے حوالے سے کوئی قانونی مسودہ سامنے ہی نہیں آیا ہے جب کوئی قانونی مسودہ سامنے آئے گا تو پھر اس کی روشنی میں ہماری جماعت اپنی شوری کااجلاس بلا کر اس میں فیصلہ کرے گی کہ ہم نے کیا کرنا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے قانون سازی کی شکل میں جو نیا لباس تیار کیا جائے گا وہ کسی ایک فرد کے لئے تیار کیا جارہا ہے یا پھر ایک ادارے کے لئے تیار کیا جارہا ہے اگر تو یہ نئی قانون سازی کی شکل میں نیا لباس صرف ایک آدمی کے لئے تیار کیا جارہا ہے تو پھر یہ کوئی اچھی بات نہیں ہو گی تاہم ہمارا حتمی فیصلہ اس حوالے سے حکومتی مسودہ سامنے آنے پر ہی ہو گا کہ ہم نے کیا کرنا ہے۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ آخر