تفصیلی فیصلہ آنے پر مشاورت کرینگے

  تفصیلی فیصلہ آنے پر مشاورت کرینگے

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اس فیصلے کی تفصیلی جج منٹ آ لینے دیں جب اس کی تفصیلی جج منٹ آ جائے گی تو پھر اس کے بعد ہماری پارٹی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں لیڈر شپ فیصلہ کرے گی کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور اس کے بعد ہم اس ایشو پر متحدہ اپوزیشن سے بھی بات کریں گے کہ ان کا کیا موقف ہے لیکن اس ایشو پر ابھی کوئی حتمی بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پھر لیڈر شپ پہلے اپنی پارٹی کا اجلاس بلا کر اس میں اپنا فیصلہ کرے گی اور پھر اس کے بعد ہم اس ایشو پر متحدہ اپوزیشن سے مشاورت کریں گے اور پھر متفقہ رائے کے ساتھ آگے بڑھیں گے لیکن یہ سب اس وقت ہو گا جب اس تفصیلی فیصلے کے بعد حکومت اپنا قانونی مسودہ لیکر آئے گی ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

عظمیٰ بخاری

مزید : صفحہ آخر