خواجہ برادران کی احتساب عدالت  پیشی پر پولیس کا ناروا سلوک قابل  مذمت ہے، عطاتارڑ

خواجہ برادران کی احتساب عدالت  پیشی پر پولیس کا ناروا سلوک قابل  مذمت ہے، ...

  



لاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) راہنما وکیل عطاتارڑنے لیگی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے نارواسلوک قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے واقعہ سے شروع ہوکر اور آخری واقعہ تک آجائیں تو ان کی کارکردگی کا پول کھل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے اندر پولیس کبھی اتنی بری طرح سیاسی مقاصدکیلئے استعمال نہیں ہوئی جتنی اب ہورہی ہے،پولیس کوچاہیے کہ جن کے پاس اندر جانے کے لئے کارڈ ہیں انہیں تلاشی لے کر جانا دیاجائے لیکن اس کے باجود دھکم پیل او ر تشدد کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

 عطاتارڑ

مزید : صفحہ آخر