سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سونا فی تولہ 100روپے سستا،ڈالر کی قدر مستحکم

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سونا فی تولہ 100روپے سستا،ڈالر کی قدر مستحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روززبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 581.38 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 39287.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیااور73.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔کاروباری ہفتے کے آخری روز مجموعی طور پر 407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 299کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،92میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1457ڈا لربرقرار رہی جبکہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کمی سے 85100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 85روپے کی کمی سے 72960روپے ہوگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.28روپے سے بڑھ کر155.30روپے اورقیمت فروخت155.38روپے سے بڑھ کر155.40روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ/سونا/ڈالر

مزید :

صفحہ آخر -