میاں محمود الرشید ایل ڈی اے سٹی فیز 1کی آج قرعہ اندازی کریں گے،تیاریاں مکمل

میاں محمود الرشید ایل ڈی اے سٹی فیز 1کی آج قرعہ اندازی کریں گے،تیاریاں مکمل

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ایل ڈی اے سٹی فیز1کی آج قرعہ اندازی کریں گے، رنگا رنگ تقریب ایل ڈی اے سٹی کی سائٹ پر 2بجے ہو گی،ممبران کا ڈیٹا ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pakپر لوڈ کر دیا گیا،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے آج ہونے والی قرعہ اندازی میں شفافیت یقینی بنانے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات حاصل کر لیں،ایل ڈی اے سٹی فیز1کی قرعہ اندازی میں ملنے والے پلاٹس کی تفصیل آج ہی LDAکی ویب سائٹ سے دیکھ سکیں گے،تیاریاں مکمل کر لی گئیں،  قرعہ اندازی میں شامل کی گئی فائلوں کے نمبر الائیڈ بنک(ABC)کو دے دئیے گئے،بنک فرضی نمبر لگا کر LDA کو دے گا،ان نمبروں کی (Keys)اپنے پاس رکھے گا،پنجاب حکومت کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ان نمبروں کے مطابق  کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرے گا،قرعہ اندازی کی تقریب میں ڈی جی ایل ڈی اے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کے ڈویلپمنٹ پارٹنر کے ساتھ ساتھ ایل ڈی اے کے ممبران کی بڑی تعداد موجود ہو گی۔

 قرعہ اندازی 

مزید : صفحہ آخر