پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایات حل کرنے کا تناسب 100 فیصد رہا،ترجمان اوگرا

پاکستان سٹیزن پورٹل کی شکایات حل کرنے کا تناسب 100 فیصد رہا،ترجمان اوگرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سٹیزن پورٹل سے اوگرا کو کل 1689 شکایات موصول ہوئیں،اوگرا کی جانب سے شکایات و معاملات حل کرنے کا تناسب 100 فیصد رہا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق 1182 شکایات کو متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ارسال کردیا گیا،جن میں سے 914  شکایات کو وزارتوں اور متعلقہ حکام نے حل کیا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا سے متعلق  484 شکایات کو بھی حل کیا گیا،اوگرا کی جانب سے شکایات و معاملات حل کرنے کا تناسب 100 فیصد رہا۔ ترجمان اوگرا نے بتایاکہ کابینہ ڈویژن کی ہدایات کے مطابق حل شدہ شکایات کا دوبارہ جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔ ترجمان اوگرا نے بتایاکہ سٹیزن پورٹل پر شکایات پر بروقت جواب بھی دیا جاتا ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا کمپلینٹ ریزولوشن پروسیجر ریگولیشن 2003 کے تحت بھی عوام الناس کی شکایات حل کرتا ہے۔
ترجمان

مزید :

صفحہ آخر -