پنجاب پولیس کے جوانوں کو سردی سے بچنے کیلئے جیکٹس اور وارمرز مہیا کرنے کا فیصلہ 

پنجاب پولیس کے جوانوں کو سردی سے بچنے کیلئے جیکٹس اور وارمرز مہیا کرنے کا ...

  



لاہور(آئی این پی) پنجاب پولیس کے جوانوں کیلئے اچھی خبر، اہلکاروں کو سردی سے بچنے کیلئے جیکٹس اور وارمرز مہیا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 33 ہزار 747 جیکٹس فراہم کر دی گئیں، جس میں سے لاہور پولیس کے جوانوں کو 2 ہزار اور فیصل آباد پولیس اہلکاروں کو 2800 جیکٹس دی گئی ہیں ڈیمانڈ کے مطابق تمام اضلاع کو جیکٹس بھجوا دی گئیں،  تمام اضلاع میں 74 ہزار 923 وارمرز بھی اہلکاروں کو فراہم کر دئیے گئے،  اے آئی جی لاجسٹک نے جیکٹس اور وارمرز کی تقسیم بارے رپورٹ مانگ لی، جیکٹس اور وارمرز تقسیم کرنے کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دے دیا گیا واضح رہے کہ ہر 5 سال بعد اہلکاروں کو ایک جیکٹ فراہم کی جاتی ہے۔

پنجاب پولیس

مزید : صفحہ آخر