وزیراعلیٰ پنجاب کامیلسی میں دو بچیوں   کے قتل پررپورٹ طلب،چوبرجی میں رکشہ میں دھماکے کی تحقیقات کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب کامیلسی میں دو بچیوں   کے قتل پررپورٹ طلب،چوبرجی میں رکشہ ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میلسی میں دو بچیوں کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے بچیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیاہے اور کہا ہے کہ ذمہ دار وں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر مزید کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب/رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر