احمد یار،ٹریفک حادثات کے دوران دو طالب علم بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق

احمد یار،ٹریفک حادثات کے دوران دو طالب علم بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدیار(این این آئی) ٹریفک کے المناک حادثات میں دوسگے طالب علم بھائیوں سمیت -4افراد جاں بحق ورثاء کا سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق نواحی چک شفیع کے نزدیک دھند کے باعث تیزرفتار بس نمبرLXC/1282 کی موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر جس کے نتیجہ میں 16سالہ شہزاد اور 10سالہ سانول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہارگئے ورثاء نے سٹرک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا دوسرے حادثہ میں کمہارانوالہ چوک کے نزدیک سٹرک عبورکرتے8 سالہ سفیان ولد غفران احمد سکنہ147/EB کو تیزرفتار ملک ٹینکر نے کچل کر جاں بحق کردیا تیسرے حادثہ میں کلمہ چوک کے نزدیک لوڈر رکشہ نمبرSLK/6534 کا ڈرائیور 32سالہ محمد نعیم سکنہ محلہ لطیف آباد اپنے رکشہ کے چین میں چادر پھنس جانے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ریسکیو1122اہلکاروں نے چاروں لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور جائے وقوعات سے فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔
ٹریفک  حادثات

مزید :

صفحہ آخر -