خالی آسامیوں پربھرتیوں کا عمل جلدمکمل کر لیاجائے گا،ڈاکٹریاسمین راشد

 خالی آسامیوں پربھرتیوں کا عمل جلدمکمل کر لیاجائے گا،ڈاکٹریاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اعظم اورڈپٹی سیکرٹری عبدالرزاق نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اورسینئررجسٹرارز کی موجودہ اورخالی اسامیوں کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ خالی اسامیوں پربھرتی کاعمل مکمل کیاجائے اور ترقی کے منتظرافسران کیلئے کاغذی معاملات کوجلدمکمل کیاجائے۔ ہیومن ریسارس سسٹم کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ہرگریڈکے افسرکاڈیٹامرتب کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پروفیسرآف انیستھیزیا، پروفیسرآف ایناٹومی، پروفیسرآف کارڈیالوجی، پروفیسرآف کمیونٹی میڈیسن، پروفیسرآف ای این ٹی ودیگرشعبہ جات میں خالی اسامیوں پربھرتی مکمل کیاجائے اورسرکاری ہسپتالوں میں پیپرلیس انوائرنمنٹ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں پیپرلیس انوائرنمنٹ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ہیومن ریسارس کا اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ بلایاجائے گا۔ 

ڈاکٹر یاسمین

مزید : صفحہ آخر